ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے ایف اینڈ او ٹریڈنگ میں چھوٹے کاروباریوں کے نقصانات پر سوال اٹھایا، سیبی سے بڑے کھلاڑیوں کے نام ظاہر کرنے کا مطالبہ

راہل گاندھی نے ایف اینڈ او ٹریڈنگ میں چھوٹے کاروباریوں کے نقصانات پر سوال اٹھایا، سیبی سے بڑے کھلاڑیوں کے نام ظاہر کرنے کا مطالبہ

Wed, 25 Sep 2024 10:43:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 25/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز فیوچرس اینڈ آپشنز (ایف اینڈ او) ٹریڈنگ میں 2023-24 کے مالی سال کے دوران 91 فیصد انفرادی کاروباریوں کو ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیبی (سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا) کو ان تمام نام نہاد 'بڑے کھلاڑیوں' کے ناموں کا انکشاف کرنا چاہیے۔

اس تعلق سے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی بات رکھی ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’گزشتہ پانچ سالوں میں بے قابو ’ایف اینڈ او‘ کاروبار 45 گنا بڑھ گیا ہے۔ 90 فیصد چھوٹے سرمایہ کاروں کو 3 سال میں 1.8 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سیبی کو نام نہاد ’بڑے کھلاڑیوں‘ کے ناموں کو ظاہر کرنا چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بازار ریگولیٹری سیبی نے پیر کے روز ایک اسٹڈی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ فیوچرس اینڈ آپشنز ٹریڈ میں گزشتہ مالی سال 24-2023 میں 91 فیصد یعنی 73 لاکھ انفرادی کاروباریوں کو نقصان ہوا ہے۔ ان کاروباریوں کو اوسطاً 1.2 لاکھ روپے فی کس کا خالص خسارہ ہوا۔ اس کے علاوہ ایف اینڈ او ٹریڈ سے جڑے ایک کروڑ سے زیادہ انفرادی کاروباریوں میں سے 93 فیصد کو تین سال یعنی مالی سال 22-2021 سے مالی سال 24-2023 کے دوران فی کاروباری اوسطاً تقریباً 2 لاکھ روپے (لین دین خرچ سمیت) کا نقصان ہوا۔ اس مدت کار میں ایسے کاروباریوں کا مکمل خسارہ 1.8 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا۔ مالی سال 24-2023 میں ہی کاروباریوں کو مجموعی طور پر تقریباً 75 ہزار کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا۔


Share: